بدھ 4 فروری 2026 - 20:57
ضلع بارہ مولہ کشمیر میں امام مہدیؑ کی ولادت باسعادت کا عظیم الشان جشن/تصاویر

حوزہ/وادیٔ کشمیر میں منگل کے روز نصفِ شعبان کی تقریبات نہایت مذہبی عقیدت، وقار اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادیٔ کشمیر میں منگل کے روز نصفِ شعبان کی تقریبات نہایت مذہبی عقیدت، وقار اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں؛ اس سلسلے میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے دلنہ میں ایک پُراثر اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مکتب کے طلبہ نے امام مہدیؑ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں نعتیہ کلام، تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کیے۔

اجتماع میں اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبرِ انقلابِ اسلامی امام سید علی خامنہ ای کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha